Ch. Fawad woo French professionals of Pakistan origin to help in upgrading S&T infrastructure in Pakistan  

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

 

PRESS RELEASE

Ch. Fawad woo French professionals of Pakistan origin to help in upgrading S&T infrastructure in Pakistan

 

Paris 16th August 2019. Chaudhry Fawad Hussain, Federal Minister for Science and Technology met with the French professionals of Pakistani origin working in the fields of banking, finance, information technology, energy, law and construction in France at the Embassy of Pakistan in Paris today. The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque was also present.

The Ambassador while welcoming the Minister briefed him about the Forum of French professional of Pakistani origin which was created by the Embassy last year as a platform for regular exchanges, sharing of ideas and launching of new initiatives for strengthening Pak-French relations and promoting Pakistan in France.

The Federal Minister in his opening remarks said that the government of Pakistan is working to improve, and upgrade science and technology platforms in the country to introduce automation and artificial intelligence in the industrial, business and governmental processes with the objective to bring about qualitative improvement in the lives of the common citizens. He briefed them about various projects of his Ministry including setting up of STEM schools in every district of Pakistan and establishing a bio-technology park.

Chaudhary Fawad Hussain said that by virtue of their presence in important French companies, the Pakistani professionals could act as a useful bridge to channelize French technology, knowledge and best practices for upgrading the key sectors of Pakistan.

Federal Minister while acknowledging the contributions of expatriate Pakistanis in the development and progress of the country said that French Professional of Pakistani origin are excellent Ambassador of Pakistan and encouraged them to further promote Pakistan within their respective organizations as a regional hub for development of Science and Technology.

While expressing their views, the Pakistani professionals extended their full support to the initiatives of the government for socio-economic uplift of the country.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

چوہدری فواد حسین نے پاکستانی نژاد  فرانسیسی پروفیشنلز کو پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتری  بنانے میں مدد کی دعوت دی

پیرس 16 اگست:2019 چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے آج سفارت خانہ پاکستان پیرس میں پاکستانی نژاد فرانسیسی پروفیشنلز جو کہ فرانس میں بینکنگ، سرمایہ کاری، انفامیشن ٹیکنالوجی، توانائی، قانون اور تعمیرات کے شعبوں سے وابستہ ہیں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس بھی موجود تھے۔

سفیر پاکستان نے وفاقی وزیر کو سفارت خانہ میں خوش آمدید کہا اوربتایا کہ پاکستانی نژاد فرانسیسی پروفیشنلز فورم کا قیام گزشتہ سال سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں کیا گیا تھا جس کا مقصد فرانس میں مقیم پاکستانی پروفیشنلز کے درمیان روابط کو فروغ دینا، نظریات پر بحث و مباحثہ کرنا، فرانس اور پاکستان کے درمیان نئے اور منفرد میدانوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں بہتری لانے اور اس کا معیار بلند کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صنعتی، کاروباری اور حکومتی امور کو فعال بنانے اور انکا معیار بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ملک کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے۔ انہوں نے وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت ملک بھر میں سٹیمپ سکولوں کے قیام کو عمل میں لانے کے علاوہ ملک میں بائیو ٹیکنالوجی پارکس کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ماہرین فرانس کی اعلی ترین کمپنیوں اور تحقیقی اداروں میں موجود ہونے کی وجہ سے پاکستان اور فرانس کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں موجودہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں تاکہ فرانسیسی علم و مہارت اور تحقیق سے پاکستان کے بنیادی اداروں کی کارکردگی اور معیار میں نمایاں تبدیلی لائی جاسکے۔

وفاقی وزیر نے تارکین وطن کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ماہرین فرانس میں پاکستانی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ماہرین پر زور دیا کہ وہ فرانس میں پاکستان کا تصور بہتر بنانے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں بہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں تاکہ پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنایا جاسکے۔

اس موقع پر پاکستانی تجربہ کار ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کیلئے اپنی سماجی و معاشی اور پیشہ ورانہ حمایت جاری رکھیں گے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
https://www.youtube.com/watch?v=BOCwSg6dUBk

Pak community of France Observe Independence Day in solidarity with Kashmiris of Indian Occupied Kashmir 

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

 

PRESS SECTION

 

PRESS RELEASE

Pak community of France Observe Independence Day in solidarity with Kashmiris of Indian Occupied Kashmir 

Paris 14th August, 2019. A simple and dignified Flag Hoisting Ceremony was held at the Embassy of Pakistan to France in Paris today to observe Independence Day in solidarity with the brave Kashmiris and their just struggle for their right of self-determination.

Members of the Pakistani community, officers and officials of the Embassy, their families and media persons attended the solemn ceremony.

Special messages of the President and the Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan were read expressing solidarity with the Kashmiris.

The Ambassador Moin ul Haque in his address said that the unilateral and illegal act of India to bring changes to the status of the State of Jammu and Kashmir was in contravention of international law, UN Security Council resolutions, bilateral agreements and pledges made by Indian leaders to the Kashmiri people.

He called upon the international community especially the permanent member of the Security Council to take notice of the human right violations in IOK and play their role for the resolution of this long outstanding issue in accordance with UNSC relevant resolutions.

He further reiterated that Pakistan and its people would always stand shoulder to shoulder with the Kashmiris and Pakistan will continue to extend its Politics, moral and diplomatic support for this just cause.

Later, three bright Pakistani students were awarded Jinnah Scholarships for outstanding academic achievements. The Jinnah Award was instituted last year by the Embassy of Pakistan to France to acknowledge academic achievements of Pakistani students in France.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے یوم آزادی پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے ساتھ یکجہتی اظہار کے ساتھ منایا

پیرس 14 اگست:2019 سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک سادہ و پروقار پرچم کشائی کی رسم ہوئی جس میں بہادر کشمیری عوام اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

فرانس، پیرس میں آج ہونے والی اس تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، سفارت خانہ کے افسران، عملہ اور ان کے اہلخانہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادانہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ایک غیر قانونی اور غیر آئینی اقدم کے ذریعے ختم کرنے کا عمل بین الاقوامی مروجہ قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں اور بھارتی قیادت کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ کیئے گئے وعدوں کے خلاف ہے۔

سفیر پاکستان نے بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور کشمیر کے اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے اس بات کی اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کی عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

بعد ازاں! فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تین ہونہار طالبعلموں میں تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی پر جناج ایوارڈ تقسیم کیئے گئے۔ جناح ایوارڈ کا قیام سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس نے گذشتہ سال کیا تھاتاکہ تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
 

Pak community of France pledged its support for the Kashmiris during Eid ul Adha Prayers

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

 

PRESS SECTION

 

PRESS RELEASE

Pak community of France pledged its support for the Kashmiris during Eid ul Adha Prayers

Paris 11th August, 2019. Pakistani community of France offered special prayers for the safety and welfare of Kashmiris and pledged their support to their demand for self-determination in the Indian Occupied Kashmir (IOK) during Eid ul Adha prayers.

 

Special arrangements were made at the Embassy of Pakistan to France where community members, officers and staff of the Embassy alongwith their families offered Eid Prayers in large number.

 

Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque in his message to the Pakistani Community said that the Indian Government’s unconstitutional, illegitimate and unilateral act to alter the status of Jammu & Kashmir, which is an international disputed territory, is a blatant violation of international law, UN Security Council resolution, bilateral agreements and the promises made to the Kashmiri people by the Indian leaders themselves.

 

The Ambassador called upon the Pakistani diaspora in France and rest of the world to stand shoulder to shoulder with their Kashmiri brothers and sisters in these difficult times. He declared that Pakistan would continue to extend diplomatic, political and moral support to the Kashmiris in their just cause.

 

He called upon the international community and especially the government of France to play its role as permanent member of the Security Council for the final settlement of the Kashmir dispute as per UNSC resolutions.

 

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا

پیرس 11 اگست:2019 فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور نہتے کشمیریوں جن کو بھارت کے ظلم و ستم کا سامنا ہے کے تحفظ اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی ہرممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے جہاں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، سفارت خانہ کے افسران اور عملے نے بڑی تعداد میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ خود مختار ریاستی حیثیت کو تبدیل کرنا ایک غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی قدم ہونے کے علاوہ بین الاقوامی قوانین، اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی منظور کردہ متعدد قراردادوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سمجھوتوں اور بھارتی قیادت کے کشمیریوں کے ساتھ کیئے جانے والے وعدوں کے بھی منافی عمل ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ فرانس اور پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی، اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

سفیر پاکستان نے بین الاقوامی برادری اور خصوصاُ فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے کشمیر کے اس دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
https://www.youtube.com/watch?v=-gYvdvwyPBM

Tourism Facilitation Section established in Pakistan Embassy

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

Tourism Facilitation Section established in Pakistan Embassy

Paris 25th July, 2019. Mr. Jean-Bernard Sempastous, President, France-Pakistan Friendship Group in the French National Assembly and Mr. Moin ul Haque Ambassador of Pakistan to France inaugurated a dedicated, custom designed and fully equipped Tourism Facilitation Section at the Embassy of Pakistan in Paris to promote Pakistan as a preferred tourism destination for the French and the European tourists.

The inauguration ceremony held in Paris yesterday was attended by the French government officials, French tours operators, travel writers and media persons.

While speaking on the occasion, the Ambassador said that the setting up of the tourism facilitation section was part of Embassy’s Tourism initiative to promote and market Pakistan’s hidden touristic treasures. He also informed the guests about various steps taken by the government of Pakistan to promote tourism in Pakistan and invited them to visit Pakistan to enjoy its natural beauty, cultural heritage and the hospitality of its people.

The Ambassador said the tourism section was fully equipped to help the French tourists to find them a best possible tourism package suited to their preferences and travelling needs in coordination with appropriate tour operators in France and Pakistan. He specifically thanked the French and Pakistani tour operators for being a close partner of the Embassy by offering special tour packages for Pakistan. Specially designed brochures and leaflets in French language containing vital information on tourism attractions of Pakistan would also be available.

In his remarks, Mr. Jean-Bernard Sempastous praised the beauty and diversity of Pakistan and its potential for tourism. He appreciated Embassy’s efforts for showcasing Pakistan’s touristic strengths and undertook to continue promoting people to people contacts between Pakistan and France in his capacity as President of the Friendship Group.

پریس سیکشن
پریس ریلیز
سفارت خانہ پاکستان پیرس میں سیاحتی سہولیات سے مزین شعبہ سیاحت کا قیام
پیرس 25 جولائی:2019 سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں سیاحتی سہولیات سے مزین ایک شاندار شعبہ سیاحت کا افتتاح فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر جناب جین برنارڈ سمپاتوس اور سفیر پاکستان جناب معین الحق نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس شعبہ سیاحت کے قیام کا مقصد فرانسیسی اور یورپی سیاحوں میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کو متعارف کرانا اور انہیں پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے دعوت دینا شامل ہے۔
کل پیرس میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں فرانسیسی حکومتی اہلکاروں، فرانسیسی ٹور آپریٹرز، سفرناموں کے لکھاریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پیرس میں پاکستان کے شعبہ سیاحت کا قیام سفارت خانہ کی طرف سے متعارف کرائے جانے والی سیاحتی مہم کا حصہ ہے تاکہ پاکستان کے پوشیدہ سیاحتی مقامات کو فرانس اور یورپ میں متعارف کروایا جاسکے۔ انہوں نے مہمانوں کو ان متعدد اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو حکومت پاکستان نے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اٹھا رکھے ہیں۔ سفیر پاکستان نے حاضرین کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی تاکہ وہ پاکستان کے قدرتی نظاروں، ثقافتی ورثہ اور پاکستانی عوام کی روائیتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو سکیں۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ شعبہ سیاحت تمام معلومات اور سہولتوں سے مزین ہے اور یہ شعبہ فرانسیسی سیاحوں کو مناسب اور منفرد ٹورپیکجز سے متعارف کروائے گا جو ان کی سفری ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شعبہ فرانسیسی سیاحوں کو مناسب اور بہترین پاکستانی اور فرانسیسی ٹورآپریٹرز سے بھی متعارف کروائے گا تاکہ وہ پاکستان کے سفر اور پاکستان میں قیام کے دوران پوری طرح لطف اندوز ہو سکیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ شعبہ ساحوں کو فرانسیسی زبان میں خاص طور پر تیار کیئے جانے والے کتابچے اور دیگر معلومات بھی فراہم کرے گا۔
جناب جین برنارڈ سمپاتوس نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی حسین وادیوں، سیاحتی تنوع اور پاکستان میں موجود پوشیدہ سیاحتی مقامات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ فرانسیسی قومی اسمبلی میں موجود پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر کے طور پر پاکستانی اور فرانسیسی عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)
Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
https://www.youtube.com/watch?v=NCqiaVky9RA

Pakistan, France sign MOU to promote bilateral Trade, Investment and Business

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

Pakistan, France sign MOU to promote bilateral Trade, Investment and Business

Paris 18th July, 2019. Business France and Board of Investment (BOI) of Pakistan signed a Memorandum of Understanding (MOU) to promote bilateral cooperation in trade, investment and business between Pakistan and France.

The agreement was signed by the Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque on behalf of Board of Investment (BOI) of Pakistan and Mr. Christophe Lecourtier, Chief Executive Officer of Business France in a special signing ceremony held at the headquarter of Business France in Paris, today.

The signing of MOU was witnessed by the French government officials, officers of the Business France and Embassy of Pakistan, members of French civil society and media.

While speaking on the occasion, the Ambassador congratulated Business France and BOI terming the signature of this important agreement as a testimony of growing business relations between Pakistan and France. He noted that the new agreement would encourage and facilitate businessmen and investors from both countries to forge closer contacts and partnerships. The signing parties would also be able to help and support the businessmen from the two countries for organizing exhibitions, seminars and business missions.

Mr. Christophe Lecourtier, Chief Executive Officer of Business France while speaking on the occasion said that after signing of this landmark agreement, Business France will encourage and motivate French companies to invest in Pakistan and forge business alliances with their Pakistani counterparts.

Business France is a French government agency created in 2015 with the merger of French Agency for International Investment and UBIFRANCE. It is responsible for facilitating French small and medium-sized companies for their overseas investments and to promote France as an investment destination.

 

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے دوطرفہ یادداشت پر دستخط

پیرس 18 جولائی:2019 پاکستان سرمایہ کاری بورڈ اور بزنس فرانس نے پاکستان اور فرانس کے درمیان باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے دوطرفہ یاد داشت کے معاہدے پر دستحط کیئے گئے۔

دوطرفہ یاد داشت کی یہ تقریب آج پیرس میں بزنس فرانس کے ہیڈکوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس اور بزنس فرانس کے چیف ایگزیگٹیو افیسر جناب کرسٹوف لیکوٹیئر نے دستخط کیئے۔

اس دستخطی تقریب میں فرانسیسی سرکاری اہلکاروں، بزنس فرانس کے افسران، سفارت خانہ پاکستان کے افسران، فرانسیسی سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ اور بزنس فرانس کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس معاہدے کی وجہ سے فرانس اور پاکستان کے درمیان باہمی کاروباری تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے معاہدے کی وجہ سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کو باہمی تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے مواقعے میسر آئیں گے اور دونوں ممالک کے کاروباری حضرات کو نمائش، سیمیناروں اور سرمایہ کاری مشن کے انعقاد میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر بزنس فرانس کے چیف ایگزیگٹیو افیسر جناب کرسٹوف لیکوٹیئرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد بزنس فرانس فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرے گی اوراس سلسلے میں ان کی  حوصلہ افزائی بھی کرے گی اور فرانسیسی تاجر اپنے پاکستانی ہم منصبوں کو فرانس میں سرمایہ کاری میں سہولیات فراہم کریں گے۔

بزنس فرانس ایک فرانسیسی حکومتی ایجنسی ہے جو 2015 میں بنائی گئی تھی۔ یہ ایجنسی فرانسیسی ایجنسی برائے بین الاقوامی سرمایہ کاری اور یوبی آئی فرانس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ اس ایجنسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرانسیسی چھوٹے اور درمیانی درجے کی کمپنیوں کو سمندر پار سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر فرانس میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مواقعے اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
https://www.youtube.com/watch?v=7_LO4i8lnUw

Pakistan Pavilion at Diplomatic Garden Party held in Paris attracted visitors

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

Pakistan Pavilion at Diplomatic Garden Party held in Paris attracted visitors

Paris 15th July, 2019. French and foreign visitors were introduced to Pakistan’s cultural heritage and traditional cuisine at the well decorated Pakistan Pavilion at the 7th Edition of Diplomatic Garden Party organized by the Lettre de la Diplomatique as part of French National Day celebrations in Paris yesterday.

Ambassadors and diplomats of many countries, and large number of French visitors visited the Pakistan pavilion and enjoyed the Pakistani cuisine and appreciated the cultural displays.

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque who inaugurated the Pakistani pavilion said that Embassy’s participation was part of its Public and Cultural Diplomacy initiative. He said that through this event we were also promoting Pakistan as a preferred tourist destination

The Diplomatic Garden Party is an annual event organized by the Lettre de la Diplomatique to provide an opportunity to the diplomatic community to celebrate French National Day by setting up their country pavilions.

 

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

E-mail: presssectionparis@gmail.com

Address: 18 Rue Lord Byron

 Paris 75008, France

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی پیرس میں پاکستانی سٹال شرکاء کی توجہ کا مرکز

پیرس 15 جولائی:2019 فرانس کے قومی دن کے موقع پر لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے ساتویں ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں خوبصورتی سے سجایا گیا ثقافتی ورثہ اور روائیتی کھانوں کا پاکستانی سٹال فرانسیسی اور غیرملکی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں آئے ہوئے مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور بڑی تعداد میں فرانسیسی شرکاء نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور پاکستانی ثقافت کی تعریف کی اور پاکستان کے روائیتی و لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

پاکستان کے سفیر برائے فرانس جناب معین الحق نے پاکستانی سٹال کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں پاکستان کی شرکت سفارت خانہ کی جانب سے جاری عوامی اور ثقافتی سفارت کاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں پاکستان کی شرکت پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔

اس سالانہ ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی کا اہتمام لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے کیا جاتا ہے جس میں فرانس کے قومی دن کو منانے کیلئے غیرملکی سفارت کاروں کو بھی ان کے روائیتی سٹالوں کے ذریعے شمولیت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
https://www.youtube.com/watch?v=JRf7LMRGo_A

Photographic exhibition in Paris by French Photographers to Promote tourism in Pakistan 

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

Photographic exhibition in Paris by French Photographers to Promote tourism in Pakistan 

Paris 12th July, 2019. A special photographic exhibition of Pakistan’s natural and cultural landscapes is being held at the Prestigious Luxembourg gardens in the heart of Paris from 11th to 22nd July, 2019.

The photographic exhibition is jointly organized by the Embassy of Pakistan, Senate of France and French tour operators. The exhibition showcases around 50 photographs of ten French tour operators/Photo journalists who paid a 2-week visit to Pakistan in September last year.

At the launching ceremony held yesterday, the Ambassador thanked the French photographers and the tour operators for jointly exhibiting their photographs capturing Pakistan’s majestic mountains, archeological treasures and colorful folk traditions. He specifically thanked Mr. Dominque Auzias, CEO of French travel guide ‘Petit Fute’ for his key role in the organization of the exhibition.

Earlier, the French Tour Operators and photographers while sharing experiences of their visit to Pakistan said that Pakistan offers one of the best tourism opportunities of the world due to its majestic mountains, sprawling valleys, rich cultural heritage, hospitable and friendly people and fast improving tourism infrastructure. He said that tour packages offered by them for French tourists after their visit were receiving tremendous response and scores of French tourists were choosing Pakistan for adventure, culture and leisure tourism.

 

 

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

E-mail: presssectionparis@gmail.com

Address: 18 Rue Lord Byron

 Paris 75008, France

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

پیرس میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے فرانسیسی فوٹوگرافرزکی تصویری نمائش

پیرس 12 جولائی:2019 پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی ایک خصوصی تصویری نمائش پیرس کے خوبصورت لگزمبرگ گارڈن میں منعقد کی گئی یہ نمائش اس ماہ کی 11 تا 22 جولائی 2019 تک جاری رہے گی۔

اس تصویری نمائش کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان، فرانسیسی سینٹ اور فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس تصویری نمائش میں دس فرانسیسی ٹور آپریٹرز اور فوٹو جرنلسٹ جنہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا دو ہفتوں کا دورہ کیا تھا انہوں نے اپنی تقریباً پچاس سے زائد تصویریں نمائش کیلئے پیش کیں۔

اس تصویری نمائش کا افتتاح گزشتہ روز پیرس میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے فرانسیسی فوٹوگرافرز اور ٹورآپریٹرز کا پاکستان کے شاندار پہاڑوں، آثارقدیمہ اور رنگارنگ لوک روایات کی مشترکہ طور پر نمائش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جناب ڈومینک ایزواس چیف ایگزیگٹیو افیسر برائے فرانسیسی ٹریول گائیڈ  ’پیتت فیت‘ کا اس نمائش کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں، فرانسیسی ٹورآپریٹرز اور فوٹوگرافرز نے اپنے دورہ پاکستان کے تجربے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شاندار پہاڑ، خوبصورت وادیاں، وسیع ثقافتی ورثہ، لوگوں کا دوستانہ رویہ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان کا سیاحتی ڈھانچہ پاکستانی سیاحتی مواقعوں کو دنیا میں منفرد کرتا ہے۔ فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی سیاحوں کیلئے جو ٹور پیکجز دیئے تھے انہیں ان کا بہت مثبت رسپانس حاصل ہوا ہے اور فرانسیسی سیاح اپنے سیاحتی دوروں کیلئے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا انتخاب کر رہے ہیں۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France

Ambassade du Pakistan

Service Presse

Communiqué de Presse

 

 

Exposition photographique à Paris de photographes français pour promouvoir le tourisme au Pakistan

 

Paris, le 12 juillet 2019

 

Une exposition photographique hors norme sur les paysages naturels et culturels du Pakistan se tiendra du 11 au 22 juillet 2019 dans le prestigieux Jardin du Luxembourg au cœur de Paris.

L’exposition photographique est organisée conjointement par l’Ambassade du Pakistan, le Sénat français et des tour-opérateurs français. L’exposition présente une cinquantaine de clichés de dix tour-opérateurs/photojournalistes français qui ont effectué un séjour de deux semaines au Pakistan en septembre dernier.

Lors de la cérémonie d’ouverture qui s’est tenue hier, l’Ambassadeur a remercié les photographes et les tour-opérateurs français d’avoir exposé conjointement leurs clichés saisissants des montagnes majestueuses du Pakistan, ses trésors archéologiques et ses traditions populaires colorées. Il a remercié tout particulièrement M. Dominque Auzias, directeur général du guide touristique français Petit Futé, pour son rôle clé dans l’organisation de l’exposition.

Auparavant, les voyagistes et photographes français, en partageant leurs expériences de leur visite au Pakistan, ont déclaré que le Pakistan offre quelques-unes des meilleures opportunités touristiques du monde grâce à ses montagnes majestueuses, ses vastes vallées, son riche patrimoine culturel, son peuple accueillant et amical et son infrastructure touristique en rapide amélioration. Ils ont déclaré que les voyages organisés qu’ils proposaient aux touristes français en rentrant après leur visite au Pakistan, suscitaient un vif intérêt et que de nombreux touristes français font le choix du Pakistan pour le tourisme d’aventure, culturel et de loisirs.

 

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

E-mail: presssectionparis@gmail.com

Address: 18 Rue Lord Byron

 Paris 75008, France

French Government repatriated smuggled Archaeological artifacts of Pakistan

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

French Government repatriated smuggled Archaeological artifacts of Pakistan

Paris 2nd July, 2019. A large number of smuggled archaeological artefacts of Balochistan, Pakistan, which were seized by the French Customs at the Paris Airport during the years 2006-2007, came to closure with their formal handing over to Pakistan.

Mr. Rodolphe GINTZ, Director General of Customs and Indirect Rights, Ministry of Action and Public Accounts of France handed over these rare and precious artefacts, from Balochistan civilization to the Deputy Head of Mission and Charge d’Affaires a.i. Mr. Muhammad Amjad Aziz Qazi in a simple restitution ceremony held at the Embassy of Pakistan to France, in Paris, today.

Present on the occasion were the Director of Culture, Education, Research and Network at the Ministry of Europe and Foreign Affairs, and the Head of the Department of International Affairs of the Ministry of Culture and media person.

Mr. Amjad Aziz Qazi in his remarks thanked the Government of France and the French Custom Department for their support and concerted efforts for pursuing the repatriation case in the French courts and in completing the tedious and complicated legal formalities required for repatriation of these artefacts.

Mr. Rodolphe GINTZ, Director General of French Customs while speaking at the ceremony gave a background of the case noting that the artefacts were seized by the French Customs in pursuance of French obligations arising from UNESCO Convention of 1970 on the Means of Prohibiting and Preventing the Illicit Import, Export and transport of Ownership of Cultural property, to which both Pakistan and France are signatories.

Later, the Director General Customs formally handed over the Pakistani artifacts to the Deputy Head of Mission and Charge d’Affaires a.i. Embassy of Pakistan to France.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

پاکستان کے قدیم اور نادر آثار قدیمہ کے نوادرات کی فرانس سے وطن واپسی

پیرس 2 جولائی:2019 پاکستان بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انتہائی قدیم اور نادر آثار قدیمہ کے نوادرات حکومت فرانس نے ایک پیچیدہ اور مشکل کارروائی مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے حوالے کر دیئے۔

آثار قدیمہ کے یہ نوادرات سال 2006-07 میں فرانس کے محکمہ کسٹم نے پیرس کے ہوائی اڈے پر ایک کارروائی کے دوران تحویل میں لے لیئے تھے۔

سفارت خانہ پاکستان پیرس میں آج ہونے والی اس سادہ و پروقار تقریب کے دوران بلوچستان کی قدیم تہذیب سے وابستہ آثار قدیمہ کے قیمتی و نایاب نوادرات کو جناب روڈولوف جنٹز ڈائریکٹر جنرل کسٹمز برائے فرانسیسی وزارت ایکشن و پبلک اکاؤنٹس نے سفارت خانہ کے چارج ڈی افیئراینڈ ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب محمد امجد عزیز قاضی کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ثقافت، تعلیم، تحقیق اور نیٹ ورک برائے وزارت یورپ و خارجی امور، سربراہ محکمہ بین الاقوامی امور برائے وزرات ثقافت اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جناب امجد عزیز قاضی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان آثار قدیمہ کے قیمتی اور نایاب نوادرات کی واپسی کیلئے عدالتی و دیگر قانونی کارروائی کے دوران حکومت فرانس اور فرانسیسی محکمہ کسٹم کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جناب روڈولوف جنٹز ڈائریکٹر جنرل کسٹمز فرانس اور حکومت فرانس کے دیگر نمائندوں نے آثار قدیمہ کے نوادرات کی پاکستان کو واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان نوادرات کو فرانسیسی کسٹمز حکام نے یونیسکو کنونشن کے تحت ہونے والے معاہدے کے تحت تحویل میں لیا تھا جس پر پاکستان اور فرانس نے بھی دستخط کیئے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان قدیم اور نادر نوادرات کی سمگلنگ کو روکنا اور ان کی ان ممالک کو واپسی کی شقیں شامل ہیں۔

بعد ازاں، ڈائریکٹر جنرل کسٹمز نے باضابطہ طور پر ان نادر نوادرات کو سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس کے چارج ڈی افیئر اینڈ ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے حوالے کیا۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
https://www.youtube.com/watch?v=iSDbhaqzKhk&t=12s

Pakistan Navy ATR aircraft displayed at Paris Airshow

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

Pakistan Navy ATR aircraft displayed at Paris Airshow

Paris 18th June, 2019. Pakistan Navy’s state of the art ATR reconnaissance aircraft was showcased at 53rd edition of International Paris Airshow held in Le Bourget, Paris from 17th to 23rd of this month.

The Ambassador visited the Pakistan Navy chalet at the Airshow where he was received by Rear Admiral Javaid Iqbal SI (M), Director Naval Aviation Captain Imran Raza, TI (M) and Army & Naval Attaché Captain Nasir Iqbal Chaudhary.

The Ambassador was briefed on the salient features of the ATR reconnaissance aircraft.

While talking to the Naval officers and sailors, the Ambassador welcomed the active participation of Pakistan Air Force and Pakistan Navy at the Airshow noting that it would help showcasing the achievements and professional excellence of Pakistan’s Armed Forces.

 

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

پاکستان بحریہ کا اے ٹی آر ایئر کرافٹ جہاز پیرس ایئر شو میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے

پیرس 18 جون:2019 پاکستان بحریہ کا اے ٹی آر ایئر کرافٹ جہاز پیرس میں ہونے والے 53ویں بین الاقوامی ایئر شو میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے یہ نمائش اس ماہ کی 17 سے 23 تاریخ تک جاری رہے گی۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان نے کل پاکستان بحریہ کے نمائش میں رکھے ہوئے جہاز کا دورہ کیا جہاں انہیں ریئر ایڈمرل جاوید اقبال ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر نیول ایوی ایشن کیپٹن عمران رضا تمغہ امتیاز (ملٹری) اور آرمی و نیول اتاشی کیپٹن ناصر اقبال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

سفیر پاکستان کو پاک بحریہ کے اے ٹی آر ایئر کرافٹ کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔

سفیر پاکستان نے بحریہ کے افسران سے گفتگو کے دوران کہا کہ ا س بین الاقوامی ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس اور پاکستان بحریہ کی شرکت ہماری مسلح افواج کی عمدہ پیشہ ورانہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

E-mail: presssectionparis@gmail.com

Address: 18 Rue Lord Byron

 Paris 75008, France

Pakistan’s JF-17 Thunder spectacular performance at Paris Airshow

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

Pakistan’s JF-17 Thunder spectacular performance at Paris Airshow

Paris 17th June, 2019. JF-17 Thunder multi-role fighter jet of Pakistan Air Force gave an impressive performance at the opening ceremony of the 53rd edition of 7-day International Paris Airshow held in Le Bourget, Paris, today.

The Paris Airshow was inaugurated by the President of France Mr. Emmanuel Macron. The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque and senior members of the Pakistani Armed forces delegation also attended the event. Air Marshal Ahmer Shehzad, HI (M) Chairman, PAC Board Kamra and Air Vice Marshal Muhammad Mughees Afzal, SI (M), DG Security Pakistan Air Force are representing the Pakistan delegation.

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque praised the strong presence and high level representation of Pakistan Air Force and Pakistan Aeronautical Complex at the Paris Airshow. He said that besides demonstrating the professional excellence of our organizations, Pakistan’s participation would provide a unique opportunity to our delegation to interact with their counterparts from over 80 countries and to network with thousands of buyers and sellers from around the world.

Pakistan Air Force is exhibiting JF-17 Thunder aircraft in aerial and static display while Pakistan Navy is exhibiting its ATR reconnaissance aircraft.

JF-17 Thunder aircraft will perform daily and display its flying and maneuvering capabilities during the Airshow.

The fighter planes of only Pakistan and France are taking part in aerial display.

 

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

پیرس ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ تھنڈر کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پیرس 17 جون:2019 آج لا برجے، پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53ویں بین الاقوامی ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ تھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

اس پروقار تقریب کا افتتاح فرانسیسی صدرجناب ایمانول میکرون نے کیا۔ اس تقریب میں جناب معین الحق سفیر پاکستان اور پاکستانی مسلح افواج کے وفد کے اعلی اراکین نے شرکت کی۔ پاکستان ایئر فورس کے وفد کی قیادت ایئر مارشل احمر شہزاد حلال امتیاز (ملٹری)، چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ اور ایئر وائس مارشل محمد مغیث افضل ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی پاکستان ایئر فورس کر رہے ہیں۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے اعلی سطحی وفد کی اس بین الاقوامی ایئر شو میں بہترین اور شاندار انداز میں نمائندگی کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس کی شرکت اور عمدہ پیشہ ورانہ کارکردگی کے مظاہرے کے علاوہ 80 سے زائد آئے ہوئے ممالک کے ہم منصبوں سے بات چیت کرنے کے مواقع ملا اور دنیا بھر کے دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنا دائرہ کار بڑھانے کا بھی موقع ملا۔

اس ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس نے جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے فضائی مظاہروں اور نمائش کیلئے پیش کیئے جبکہ پاکستان نیوی کا ایک اے ٹی آر  ایئر کرافٹ بھی حصہ لے رہا ہے۔

جے ایف سترہ تھنڈر اس بین الاقوامی ایئر شو میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی بہترین اور اعلی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی اڑان جاری رکھے گا۔

اس بین الاقوامی ایئر شو میں صرف پاکستان اور فرانس کے لڑاکا طیارے فضائی مہارت پیش کر رہے ہیں۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
https://www.youtube.com/watch?v=HyiJnHnoGQU