Pakistan called upon UNESCO to ensure upholding of human rights during COVID-19 health crisis

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

 Pakistan called upon UNESCO to ensure upholding of human rights during COVID-19 health crisis  

 Paris 8th July, 2020. The Ambassador of Pakistan to France and Permanent Representative of Pakistan to UNESCO Mr. Moin ul Haque has called upon UNESCO to reject policies pursued by certain countries to exploit COVID 19 health crisis to stigmatize some ethnic and religious minorities in their countries in contravention of the principles and values of UN Charter and international humanitarian law.

This was stated by him while addressing the 209th virtual session of UNESCO Executive Board conducted by UNESCO headquarter, Paris last week.

The Ambassador lamented the flawed and exclusionary policies of certain countries to curb the fundamental human rights of people and communities in a systematic and brutal manner.

He emphasized that the UNESCO members countries should continue to promote peace, tolerance and respect for diversity and universal human rights, and should strongly reject any form of racism, discrimination, stereotyping and prejudice.

He assured the UNESCO Executive board members that Pakistan would continue to play an active and constructive role through dialogue and collective action in the spirit of multilateralism to build mutual trust and collaboration to achieve UNESCO’s goals.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیزپاکستان نے یونیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ کوویڈ19 صحت کے بحران کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے

پیرس، 8 جولائی:2020 جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس و یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب  نے یونیسکو پر زور دیا ہے کہ وہ بعض ملکوں کی طرف سے کوویڈ19 کے صحتی بحران کے آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی، نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی پالیسیاں جوکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہیں کو سختی سے مسترد کرے۔

سفیر پاکستان نے یہ بات گزشتہ ہفتے یونیسکو کی جانب سے منعقد کیئے جانے والے یونیسکو کے 209ویں ایگزیگٹیو بورڈ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سفیر پاکستان نے بعض ملکوں کی طرف سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرنے کیلئے اختیار کی جانے والی ناقص اور انسانی تفریق پر مبنی پالیسیوں پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے یونیسکو پر زور دیا کہ وہ کوویڈ19 کے صحتی بحران کے دوران بھی دنیا میں امن، رواداری، انسانی تنوع اور بین الاقوامی انسانی حقوق کو بحال رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے اور اسے بعض ملکوں کی طرف سے انسانوں میں نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق اور تعصب کی پالیسیوں کے نفاذ کو سختی سے مسترد کرنا چاہئے۔

سفیر پاکستان نے یونیسکو کے ایگزیگٹیو بورڈ کے اراکین کو یقین دلایا کہ پاکستان یونیسکو کے اہداف کے حصول کیلئے باہمی اعتماد اور کثیرالجہتی کے جذبے کے تحت گفتگو و شنید اور اجتماعی اقدامات کے ذریعے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France

Ambassador’s virtual meeting with members of Kashmiri and Pakistani diaspora on the Kashmir issue

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

 PRESS SECTION

 PRESS RELEASE

  Ambassador’s virtual meeting with members of Kashmiri and Pakistani diaspora on the Kashmir issue

Paris 5th June 2020. The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque held a virtual meeting today with Kashmiri and Pakistani diaspora in France on the Kashmir issue.

He apprised them of recent developments in Indian Occupied Jammu and Kashmir (IOJK) including illegal Indian actions to change the demography of the region.

He told them that the Government of Pakistan under the leadership of Prime Minister Imran stand by the people of Kashmir, and Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi has raised the Kashmir issue with the United Nations and his counterparts in all important capitals.

He also informed them of the positive role being played by the various human rights organizations, parliamentarians including members of the European Parliament, and journalists around the world in condemning the Indian excesses in IOJK and raising their voice for the fundamental rights of the people of Kashmir.

While appreciating the efforts made by Kashmiri and Pakistani diaspora in France for the Kashmir cause, the Ambassador urged to intensify them and not to forget their Kashmiri brothers and sisters at a time when the world’s attention is focused more towards the coronavirus pandemic.

The Kashmiri and Pakistani community members shared a number of suggestions with the Ambassador so that they could better project the Kashmir cause with one voice. They also assured of their full support to the Embassy and the Government of Pakistan in highlighting the Kashmir issue at all forums in France.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیزسفیر پاکستان برائے فرانس کا مسئلہ کشمیر پرفرانس میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے  خطاب

پیرس، 5 جون:2020 جناب معین الحق سفیر پاکستان نے پاکستانی اور کشمیر کے سرکردہ اراکین کے ساتھ آج پیرس میں ورچرئل ملاقات کے دوران انہیں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں آبادی کو تبدیل کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے اراکین کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت پاکستان کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور متعدد دارالحکومتوں اور بہت سے ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

سفیر پاکستان نے انہیں بین الاقومی انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں، یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی طرف سے  بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیئے جانے والے غیر قانونی، غیر خلاقی اقدامات کی مذمت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے متعدد نمائندوں نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی ہے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی پرزور حمایت کی ہے

سفیر پاکستان نے فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور ان کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موزی وباء کے باوجود اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے اور مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاکرکرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہئے۔

اس اجلاس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے سفیر پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کئی تجاویز پیش کیں اور مسئلہ کشمیر کو متحد ہو کر موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سفارت خانہ پاکستان اور حکومت پاکستان کو فرانس میں ہر فورم پر اجاگر کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France

Pakistan is unique country of the world in terms of its tourism assets

Embassy of Pakistan to France

 Press Section

 Press Release

 Pakistan is unique country of the world in terms of its tourism assets

Paris 4th June, 2020. Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque held a virtual meeting with Ms. Francoise Cadoux a renowned French mountaineer and traveler who had recently published a book about her travels to Pakistan and China.

The Ambassador of Pakistan thanked Ms. Francoise for writing an interesting book based upon her mountaineering experiences and travels in Pakistan. He also briefed her about government’s efforts for promoting tourism in Pakistan.

Sharing her experiences, Ms. Francoise Cadoux said that the people of Pakistan are one of the most hospitable and friendly in the world. She said that Pakistan has beautiful natural landscape and cultural diversity and with appropriate improvement in tourist infrastructure and services, Pakistan has the potential to become a top tourist destination.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز
پاکستان اپنے سیاحتی اثاثوں کے لحاظ سے دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے

پیرس، 4 جون:2020 جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے معروف فرانسیسی کوہ پیماہ و مصنفہ محترمہ فرانکوائس کوڈیکس کے ساتھ ویڈیو لنگ کے توسط سے ملاقات کی۔ محترمہ فرانکوائس نے حال ہی میں اپنے پاکستان اور چائینہ کے سفر نامہ پر ایک دلچسپ کتاب شائع کی ہے۔

سفیر پاکستان نے محترمہ فرانکوائس کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے سفر نامہ پر دلچسپ کتاب لکھنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے محترمہ کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بار ے میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔

محترمہ فرانکوائس نے پاکستان میں اپنے کوہ پیمائی کے سفرنامہ کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام دنیا میں ایک بہترین مہمان نواز اور دوستانہ تعلقات رکھنے والی قوم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خوبصورت قدرتی مناظر اور ثقافتی تنوع کا حامل ہے۔ پاکستان سیاحتی بنیادی ضروریات میں بہتری لاکر دنیا میں اعلی سیاحتی مقام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France

 European are choosing Pakistan as preferred destination for mountaineering and extreme Sports

Embassy of Pakistan to France

 Press Section

 Press Release

 European are choosing Pakistan as preferred destination for mountaineering and extreme Sports

Paris 28th May, 2020. The French and European alpinists, trekkers, skiers, and adventure sports enthusiasts are choosing Pakistan as their preferred destination.

This was stated by Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque while talking to Ms. Berenice Rocfort and Ms. Emilie Brouze, the two French writers and journalists who co-authored the book “Winter in Himalaya-an ultimate challenge”, during a virtual meeting held in Paris yesterday.

The Ambassador congratulated the two lady journalists for choosing the unique subject and recounting nail-biting experiences of the six daring and experienced mountaineers of the world in the Himalayas and Karakorum ranges. This included the experience of French alpinist Elisabeth Revol about her attempt to climb Nanga Parbat, in which she lost her Polish colleague Tomasz Mackiewicz. She was herself saved in a daring rescue operation conducted by Pakistani Army helicopters assisted by polish climbers Denis Urubko and Adam Bielecki.

The Ambassador said that government of Pakistan was focusing on promoting tourism in Pakistan as a national priority. Security has improved, visa policy for tourists have been liberalized and tourist infrastructure is being upgraded. He said that Pakistan would welcome French collaboration in developing mountain tourism in Pakistan.

While noting the tourism potential of Pakistan, Ms. Rocfort and Ms. Brouze stated that Pakistan offers attractive and competitive opportunities for international mountaineers, in addition to its unspoiled and virgin landscapes.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیزیورپی سیاح ترجیحی بنیادوں پر کوہ پیمائی اور مہم جوئی کیلئے پاکستان کا انتخاب کر رہے ہیں

پیرس، 28 مئی:2020 فرانسیسی اور یورپی کوہ پیماہ پہاڑوں سے متعلق کھیلیں جن میں ٹریکنگ، سیکرز اور مہم جوئی شامل ہیں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کا انتخاب کر رہیں ہیں۔

یہ بات جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے گزشتہ روز پیرس میں دو فرانسیسی مصنفین و صحافت سے تعلق رکھنے والی خواتین محترمہ بیرینیس روکیفورٹ اور محترمہ ایمیلی بروز جنہوں نے  ”ہمالیہ میں موسم سرما میں ایک حتمی چیلنج“ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی ہے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سفیر پاکستان نے دونوں خواتین صحافیوں اور مصنفین کو اس منفرد موضوع کو منتخب کرنے اور ہمالیہ اور قراقرم کی سلسلے میں دنیا کے چھ جرات مند اور تجربہ کار کوہ پیماؤں کے انوکھے تجربات کو قلم بند کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس کتاب میں نانگاہ پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والی فرانسیسی کوہ پیماہ محترمہ الزبیتھ روئیل کے تجربہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران محترمہ الزبیتھ کے  کوہ پیماہ ساتھی محترم ٹوماز مکیوچیز کی وفات ہو گئی تھی جبکہ محترمہ الزبیتھ کو افواج پاکستان کے ہیلی کوپٹر کے ماہر ہوابازوں نے ایک انتہائی جرات مندانہ اور خطرناک آپریشن کر کے انہیں موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا تھا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک قومی پالیسی کے تحت متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں کہا پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے، ویزا کے اجراء میں متعدد مراعات دے دی گئی ہیں اور سیاحت کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت سے متعلق تعمیرات اور ترقی میں حکومت پاکستان فرانسیسی تعاون کا پوری طرح خیر مقدم کرے گی۔

محترمہ روکیفورٹ اور بروز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوہ پیماؤں اورخطرناک کھیلوں کے دلدادا افراد اور مہم جوئی سے دلچسپی رکھنے والے فرانسیسی اور پورپی افراد کے کیلئے اپنی انفرادیت، خوبصورتی اور کم خرچ ہونے کی وجہ سے انتہائی کشش کا باعث ہے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France

The Ambassador of Pakistan to France greeted Pakistani Community on Eid

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

The Ambassador of Pakistan to France greeted Pakistani Community on Eid

Paris 24th May, 2020. The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque on behalf of the Embassy staff and on his own behalf has conveyed warm Eid ul Fitr greetings to the Pakistani Community of France.

In a message issued in Paris today, Ambassador wished them happiness, religious fulfillment and safety and health on the auspicious day of Eid ul Fitr. He advised them to celebrate this Eid with simplicity in this somber environment when the entire humanity was facing COVID 19 pandemic.

He called upon them to offer special prayers for the eternal peace of those members of the community who have lost their precious lives due to COVID 19 pandemic and pray for the early and speedy recovery of those who are infected with this disease.

He stated that we should not forget the poor and needy members of the community in this time. He also thanked and acknowledged services of generous Pakistani community members for their support to less fortunate compatriots in these difficult times.

Finally, he advised the community to observe this religious festival by following instructions and safety protocols announced by the French Government.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

سفیر پاکستان برائے فرانس نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اراکین کو عید الفطر کی مبارک باد دی

پیرس، 24 مئی:2020 جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنی اور سفارت خانہ کے دیگر عملے کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔

سفیر پاکستان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے ایک پیغام میں کمیونٹی اراکین کی صحت و سلامتی، خوشحالی، مذہب کی تکمیل اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمیونٹی اراکین کونصیحت کی کہ وہ عیدالفطر کو سادگی کے ساتھ منائیں کیونکہ اس وقت پوری انسانیت کوویڈ 19 کی موزی وباء کی وجہ سے انتہائی مشکل گھڑی سے گزر رہی ہے۔

سفیر پاکستان نے کمیونٹی اراکین سے اپیل کی کہ وہ ان تمام مرحومین کے دائمی سکون اور بلند درجات کیلئے دعا کریں جو کوویڈ19 کی وباء کی وجہ سے اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور ان مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کریں جو اس موزی وباء کے مرض میں مبتلا ہیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ہمیں اس مشکل گھڑی میں کمیونٹی کے غریب اور مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے معزز اور مخیر ارکین کا شکریہ بھی ادا کیا جو اس مشکل گھڑی میں کمیونٹی کے متوسط طبقہ کی مدد کیلئے سفارت خانہ کے ساتھ پیش پیش رہے۔

آخر میں، میری کمیونٹی اراکین سے درخواست ہے کہ وہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائی جانے والے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اس مذہبی تہوار کو منائیں۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France

Ambassador held a virtual meeting with Pakistani diaspora in France

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

 PRESS SECTION

 Press Release

Ambassador held a virtual meeting with Pakistani diaspora in France

Paris 16th May, 2020. The virtual meeting held in Paris yesterday was aimed at strengthening the link between the Embassy and community, take stock of the situation and problems being faced by the community in the ongoing coronavirus crisis in France, and seeking community’s views on further improving consular services for them.

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque briefed the community members about services provided to them during the lockdown, including continuous availability of Embassy officials, ration distribution scheme for the needy, operation of special flight to take back home stranded Pakistanis, and catering to all emergent consular issues. While thanking the community for its contribution to ration distribution scheme, he urged them to donate generously to the Prime Minister’s Covid 19 Relief Fund.

He also urged the community to keep the Kashmir issue alive in these testing times and continue expressing their solidarity with their brothers and sisters in Indian Occupied Kashmir.

The community members expressed their satisfaction over the role of Embassy during the coronavirus lockdown and offered their services for Embassy’s various projects in promoting Pakistan’s national interest abroad.

In conclusion, the Ambassador stressed that Pakistani community should follow the guidelines of the French government to keep themselves safe from the coronavirus pandemic.

سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس

پریس سیکشن

پریس ریلیز

سفیر پاکستان برائے فرانس کا پاکستانی کمیونٹی اراکین کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس

پیرس 16مئی:2020 جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اراکین کے ساتھ گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اجلاس منعقد کیا۔

اس اجلاس کا مقصد سفارت خانہ اور پاکستانی کمیونٹی اراکین کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم بنانا، فرانس میں جاری کورونا وائرس کے بحران میں کمیونٹی اراکین کو درپیش مشکلات کا جائرہ لینا اور ان کیلئے قونصلر خدمات کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں مستحکم اور جامع رائے تلاش کرنا تھا۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان برا ئے فرانس نے کمیونٹی راکین کو کوویڈ لاک ڈاؤن کے دوران سفارت خانہ کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس میں سفارت خانہ کے عملے کی مستقل بنیادوں پر موجودگی، ضرورت مندوں کیلئے راشن کی فراہمی کی سکیم، فرانس میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس وطن لے جانے کیلئے خصوصی پروازوں کی انتظامیہ سے مل کر کام کرنے اور قونصل خانہ کے تمام امور کو بااحسن طریقے سے پورا کرنا شامل ہے۔ کمیونٹی اراکین کا راشن تقسیم کرنے کی سکیم میں سفارت خانہ کے ساتھ شراکت داری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی اراکین سے پرزور درخواست کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے کوویڈ 19 فنڈ میں دل کھول کر عطیہ دیں۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی اراکین سے اپیل کی کہ وہ اس آزمائشی گھڑی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران کمیونٹی اراکین نے سفارت خانہ کے مثبت کردار پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیرون ممالک میں پاکستان کے قومی مفاد کو فروغ دینے میں سفارت خانہ کے مختلف منصوبوں کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔

آخر میں، سفیر پاکستان نے تمام کمیونٹی اراکین پر زور دیا کہ وہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کورونا کی وباء کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے رہنماء اصولوں کی مکمل پاسداری کریں تاکہ وہ کورونا کی وباء سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France

A special PIA flight took off from Paris to Islamabad

 

Embassy of Pakistan to France

 

Press Section

 

Press Release

 

A special PIA flight took off from Paris to Islamabad

Paris 14th May, 2020. A special PIA flight took off from Paris to Islamabad today carrying onboard 150 stranded Pakistanis. The flight had been arranged by the Government of Pakistan to repatriate stranded Pakistanis in France.

Apart from France, a number of stranded Pakistanis from neighboring countries, including Belgium, Italy and Poland also travelled on the special flight.

In addition to the passengers, three dead bodies of Pakistani nationals who had unfortunately passed away in the recent past were also repatriated.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

فرانس سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی

پیرس، 14 مئی:2020 پی آئی اے کی خصوصی پرواز فرانس میں پھنسے ہوئے 150 پاکستانیوں کو لے کرآج  پیرس سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔ اس فلائٹ کا انتظام حکومت پاکستان نے کیا تھا۔

فرانس کے ساتھ ساتھ بیلجیئم، اٹلی، پولینڈ سمیت دیگر پڑوسی ممالک میں پھنسے پاکستانی بھی اس خصوصی پرواز کے ذریعے وطن عزیز کیلئے رو انہ ہوئے۔

اس خصوصی پرواز کے ذریعے مسافروں کے علاوہ گذشتہ دنوں بدقسمتی سے وفات پا جانے والے تین پاکستانیوں کی میتیوں بھی پاکستان کیلئے روانہ کی گئیں۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France
 
 
 
 

French Investors are invited to invest in SEZ in Pakistan

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

French Businessmen and Investors are invited to invest in Special Economic Zones in Pakistan

Paris 12th May, 2020. A webinar on investment opportunities in Pakistan was held today by MEDEF, the largest business federation in France, Embassy of Pakistan in Paris and French Embassy in Islamabad.

Mr. Atif R. Bokhari, Minister of State and Chairman Board of Investment of Pakistan, in his key note speech, invited the French entrepreneurs, investors and businessmen to invest in Special Economic Zones established by Pakistan, especially in food processing, information technology, housing and construction, travel and tourism and agriculture sectors and benefit from Pakistan’s liberal investment regime and stable political and security situation of the country. He also encouraged the French investors and businesspersons to consider investing into the Information Technology Park being established in Islamabad.

The event was attended by a large number of Pakistani and French companies. The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque and Ms. Nora SUSBIELLE, Deputy Head of the Asia-Pacific Department of the French Ministry of Economy and Finance attended from France. Mr. Atif R. Bokhari, Chairman Board of Investment of Pakistan and Mr. Marc BARETY, Ambassador of France to Pakistan took part in the event from Pakistan.

Mr. Thierry Pflimlin, President of Pakistan France Business Council and President of Total Global Services, in his remarks said that the French and Pakistani companies should explore the emerging business and investment opportunities as both the countries restart their economies in the wake of Covid 19 lockdowns.

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque briefed the participants about the economic challenges being faced by Pakistan due to Covid 19 and the government’s relief stimulus package to help business and vulnerable segment of the society. We noted that while Covid 19 has stressed the economies of the world, it has also created opportunities.

Mr. Marc Barety, Ambassador of France spoke about the huge potential that exists between Pakistan and France in further strengthening their economic and investment relations. He said that cooperation between small and medium enterprises of the two countries is among the priority areas for enhancing business ties.

The webinar was part of Embassy of Pakistan, Paris efforts to sustain the momentum of bilateral economic and investment relations between Pakistan and France despite the difficulties and disruptions posed by Covid 19 pandemic.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز
فرانسیسی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کیلئے مدعو کیا گیا ہے
پیرس، 12 مئی:2020 پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق فرانس کے سب سے بڑے بزنس فیڈریشن میڈیف، سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس اور فرانسیسی سفارت خانہ اسلام آبادنے آج ویڈیو لنک کے ذریعے ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا۔جناب عاطف آر بخاری وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاروی بورڈ آف پاکستان نے اپنے کلیدی خطاب میں فرانسیسی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں قائم کردہ خصوصی معاشی زون خاص طور پر فوڈ پروسسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، رہائش و تعمیرات، مواصلات وسیاحت، زراعت کے شعبوں میں آزادانہ سرمایہ کاری کے نظام اور ملک کی مستحکم سیاسی و سلامتی کی صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے دعوت دی۔ انہوں نے فرانسیسی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو اسلام آباد میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک میں سرمایہ کاری پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔

اس تقریب میں پاکستانی اور فرانسیسی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس، محترمہ نورہ سسبیلی، ڈپٹی ہیڈ آف ایشیا پیسفک ڈیپارٹمنٹ برائے فرانسیسی وزارت اقتصادیات و خزانہ نے شرکت کی۔ جناب عاطف آر بخاری چیئرمین پاکستان سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر جناب مارک بارٹی نے پاکستان سے اس تقریب میں حصہ لیا۔

پاکستان فرانس بزنس کونسل اور ٹوٹل گلوبل سروس کے صدر جناب تھیری فلیملین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی اور پاکستانی کمپنیوں کو ابھرتے ہوئے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقعے تلاش کرنے چاہیں کیونکہ کوویڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے بعد دونوں ممالک اپنی معیشت کو دوبارہ شروع کریں گے۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے کوویڈ 19 کی وجہ سے پاکستان کو درپیش معاشی مسائل اور کاروبار ی افراد  اور معاشرے کے غریب طبقہ کو سھارا دینے کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی امداد دینے کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ جہاں کوویڈ 19 نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے وہاں اس نے نئے مواقعے بھی پیدا کیئے ہیں۔

جناب مارک برٹی فرانسیسی سفیر برائے پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان معاشی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان کاروباری تعلقات کو بڑھانے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔

ویب نیئر سفارت خانہ پاکستان کا ایک حصہ ہے۔ کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان اور فرانس کے مابین دوطرفہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو برقرار رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France

 Prophet’s life is a source of eternal inspiration and guidance

EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

 PRESS RELASE

 Prophet’s life is a source of eternal inspiration and guidance

Paris, 11th May, 2020.  The Embassy of Pakistan to France organized a virtual Mehfil e Seerat to pay tribute to the Holy Prophet S.AW.  The event was organised on 17th Ramadan, the day of the battle of Badr, a turning point in the history of Islam.

The event commenced with recitation of the Holy Quran by Qari Syed Sadaqat Ali (Sitara Imtiaz) followed by poetry recitation in praise of the Prophet S.A.W by an inspiring poet Waqar Naseem Wamiq and a series of Naat recitations.

Renowned Islamic scholar and expert on Iqbal Dr. Tahir Tanoli in his key note speech highlighted the importance of following the footsteps of Prophet Muhammad (P.B.U.H) to bring peace and harmony to the world. He said that Prophet (P.B.U.H) was an embodiment of truthfulness and justice.

While replying to a question he said that it is a misconception that science is an antithesis to the religion of Islam. Inspired by the Quranic teachings, a number of Muslim scientists made monumental contributions to science. Islam’s message is to learn and progress.

He further said that the Quran and love for Prophet (P.B.U.H) is the cornerstone for Iqbal’s poetry. His various couplets are literal translation of the Quranic teachings.

Ambassador of Pakistan to France, Mr. Moin ul Haq in his remarks said that the current coronavirus pandemic is a multi dimensional challenge to humanity but at the same time offers an opportunity to improve ourselves and come out of this crisis as better human beings. He said that men of faith never lose hope, their resilience enables them to defeat challenges. He paid a rich tribute to Prophet Muhammad (P.B.U.H) and stated that Prophet’s noble life serves as the complete and eternal guidance for humanity.

The event ended with a heart touching supplication to Holy Prophet S.A.W presented by Noor Muhammad Jarraal, an established poet, and a prayer for Pakistan, Kashmir and entire humanity.

The event was attended by a large number of Pakistani community members in France, guests from various countries and media personnel.

سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

حضور اکرم  ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہے

پیرس، 11 مئی :2020 سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حضور اکرم  ﷺ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 17 رمضان المبارک کو یوم بدر کی مناسبت سے محفل سیرت کا انعقاد کیا جو اسلامی تاریخ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اس تقریب کا آغار قاری سید صداقت علی (ستارہ امتیاز) نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ اس کے بعد مشہور شاعر و سکالر جناب وقار نسیم وامق نے حضور اکرم ﷺکی شانِ اقدس میں اشعار کہئے اور اس کے بعد نعت خوانی کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔

معروف اسلامی سکالر اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر طاہر تنولی نے اپنے کلیدی حظاب میں حضرت محمد ﷺ کی حیات طبیہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضور ﷺ نے دنیا میں امن، اہم آہنگی اور رواداری کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ انسانیت کیلئے  انصاف پسند اور سچائی میں ایک قابل تقلید نمونہ ہیں۔

ڈاکٹر تنولی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام سائنس کے خلاف ہے۔ اسلام علم حاصل کرنے اور ترقی کرنے کا درس دیتا ہے اس لیئے اسلام اور سائنس میں کوئی تضاد نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمان سائنسدانوں نے اسلام کی تعلیمات سے سیکھتے ہوئے متعدد انتہائی قابل ذکر سائنسی ایجادات کیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اورحضرت محمد ﷺ سے محبت ہی اقبال کی شاعری کا مقصد تھا۔ ان کا شاعرانہ کلام قرآن پاک کی آیات کی ترجمانی کا مظہر ہے۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ساری انسانیت کو کثیرالجہتی مسائل کا سامنا ہے تاہم اس وباء نے ہمیں اپنی اصلاح کرنے اور اپنے اعمال کو بہتر بنانے کا بھی موقع فراہم کیا ہے تاکہ ہم اس وباء کے بعد ایک بہتر انسان کے طور پر ابھر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سچا اور بہادر آدمی کبھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا۔ اس کے ارادے اور ہمت اسے ہرقسم کے مسائل کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے حضور  ﷺ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی حیات طیبہ ہمارے لیئے بہترین نمونہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر نور محمد جرال نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں نعت شریف پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان، کشمیر اور دنیا کے تمام انسانوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، دیگر افراد نے دنیا کے مختلف ملکوں سے اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=QEu2rN4S4oA
Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France