EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE
PRESS SECTION
PRESS RELEASE
President AJK briefed French Media Persons and Intellectuals on worsening Humanitarian situation in IOJ&K
Paris 8th May, 2020. In a virtual meeting yesterday with French media, academia, think tanks, human rights organizations, and civil society, President Azad Jammu and Kashmir Sardar Masood Khan said that India was using the cover of coronavirus pandemic to break the will of Kashmiris by denying them their right to self-determination and by altering the status of the internationally recognized disputed region.
The virtual video conference was convened by the Embassy of Pakistan, Paris in which the Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque, prominent French media persons, scholars, intellectuals and civil society representatives participated.
The President AJK in his address contrasted the worldwide Covid-19 lockdowns to save the people from deadly pandemic with the 9-month old lockdown in Indian Occupied Jammu and Kashmir where 8 million Kashmiris were virtually under siege like conditions, without access to food, education, medicine, livelihood and freedom of movement and speech.
He also apprised the participants of Indian attempts to change the demography of the disputed region first by unilaterally and illegally revoking Article 370 and 35A of its Constitution and later through new domicile law, which were in contravention of several resolutions of the United Nations Security Council which forbade both India and Pakistan to unilaterally change the status of the disputed region of Jammu and Kashmir.
Sardar Masood Khan also called upon the world leaders, intellectuals and media persons to take notice of the atrocities committed by Indian security forces against innocent Kashmiris and raise their voice for the resolution of the dispute in accordance with the United Nations Security Council resolutions and wishes of the people of Kashmir.
The President AJK also responded to several questions raised by the participants.
سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس
پریس سیکشن
پریس ریلیز
صدر آزاد جموں و کشمیر نے فرانسیسی صحافیوں اور دانشوروں کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین انسانیت سوز صورتحال سے آگاہ کیا
پیرس 8 مئی:2020 سردار مسعود خان صدر آزاد جموں و کشمیر نے گذشتہ روز ویڈیو لنک اجلاس کے ذریعے فرانسیسی میڈیا، دانشوروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین کو آگاہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کی آڑ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت اور خطے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ کی حیثیت میں رد و بدل کر رہا ہے۔
اس ویڈیو کانفرنس کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان پیرس نے کیا تھا۔ اس کانفرنس میں جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس، ممتاز فرانسیسی صحافیوں، سکالرز، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
صدر آزاد جموں و کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 9 ماہ پرانے لاک ڈاؤن کو دنیا بھر میں کورونا جیسی مہلک وبائی بیماری سے لوگوں کو بچانے کیلئے کوویڈ 19 لاک ڈاؤن سے متصادم کیا جہاں 8 ملین کشمیریوں کو بغیر خوراک، تعلیم، طبی سہولیات، بنیادی ضروریات زندگی، نقل و حرکت اور اپنے حقوق کی آواز کی بندش جیسی پابندیوں میں جھکڑ کر رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو اس متنازعہ خطے کی آبادی کو پہلے آئین کی شق 370 اور 35 اے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر منسوخ کر کے اور بعد میں ڈومیسائل قانون کے ذریعے تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی ہے جسے اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان دونوں کو اس متنازعہ خطے کی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ردوبدل کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔
سردار مسعود خان نے عالمی رہنماؤں، دانشوروں اور صحافیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ اور مظلوم کشمیروں پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیئے جانے والے ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس دیرینہ مسئلے کو حل کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
بعد میں صدر آزاد جموں و کشمیر نے شرکاء کانفرنس کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے۔
Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)