Embassy of Pakistan

France

***

Press Release

Paris; August 14, 2021

Pakistan’s 75th Independence Day celebrated in Paris

Flag hoisting ceremony was held at Pakistan Embassy, France to commemorate the  Independence Day of the Islamic Republic of Pakistan in simple yet dignified manner here today. Charge d’Affaires Mr. Abbas Sarwar Qureshi raised the Pakistani flag to the tune of national anthem in the presence of members of the Pakistani community, Embassy officials and their families.

The messages of the President and Prime Minister were read out on the occasion. Both the leaders paid rich tribute to founding fathers for their vision, impeccable leadership and immense sacrifices of the Muslims of sub-continent to achieve a separate homeland. While expressing solidarity with the Kashmiri, the leadership underscored that we should not forget our Kashmiri brothers and sisters in Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK), struggling for their right to self-determination under extremely adverse circumstances marked by illegal Indian occupation and unspeakable repression. They reassured that Pakistan will continue to extend its full support to the Kashmiris in their just cause.

In his remarks Charge d’Affaires shed light on the inspiring life of Quaid-e-Azam and said that all Pakistanis need to work actively for the prosperity of their homeland in accordance with Quaid’s vision.

While highlighting the achievements of Prime Minister Imran Khan’s government, he said that timely and effective Covid-19 response strategy has been appreciated by the world. With the blessings of Allah Almighty Pakistan remained protected from the worst effects of the pandemic. He urged the Pakistani community in France to excel in all fields and project positive image of Pakistan through their conduct.

Mr. Qureshi highlighted that Pakistan’s positive contribution in promoting global peace and security. He also underscored the vibrant role Pakistan’s women and youth are playing in the development and progress of the country.

The event included poetry recitation by children and certificate distribution among the participants.

On the occasion, the Embassy also arranged a photo exhibition showcasing the vibrant culture, landscape and history of Pakistan. While inaugurating the exhibition Charge d’Affaires said that Pakistan has immense potential for tourism and has been a welcome destination for tourists from across the world.

The ceremony concluded with the prayer for continued progress of Pakistan.

 

****

 

سفارت خانہ پاکستان
فرانس
*

پیرس 14 اگست، 2021

پریس ریلیز

پیرس میں پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے سادہ مگر پُروقار انداز میں پرچم کشائی کی تقریب آج پاکستان کے سفارت خانہ میں منعقد ہوئی۔قائم مقام سفیر جناب عباس سرور قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، سفارت خانہ کے افسران اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں قومی ترانے کی دھن پرپاکستانی پرچم بلند کیا۔
اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے بابائے قوم کو ان کی بصیرت، بے مثال قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی علیحدہ وطن کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیوں کے لیے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جموں وکشمیر (آئی او او جے کے) میں بھارت کے غیر قانونی تسلط میں قید اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، جو کہ انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی ان کے منصفانہ مقصد میں مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
قائم مقام سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قائد اعظم کی متاثر کن زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تمام پاکستانیوں کوعظیم قائد کے خیالات کے مطابق وطن کی خوشحالی کے لیے تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے لیے پاکستان کی بروقت اور موثر حکمت عملی کو سراہا گیا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل سے پاکستان اس وبائی مرض کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا۔ انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں اپنے آپ کو نمایاں کریں اور اپنے طرز عمل کے ذریعے پاکستان کی مثبت تصویر پیش کریں۔
قائم مقام سفیر نے عالمی امن اور سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ملک کی ترقی میں پاکستان کی خواتین اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔
تقریب میں پاکستانی بچوں نے ملی نغمے پیش کیے جس کے بعد شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سفارتخانہ نے پاکستان کی تاریخ و ثقافت اور دلکش مناظر پر مبنی تصوریری نمائش کا اہتمام بھی کیا۔ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے قائم مقام سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں اور یہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔
تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔

٭٭٭