EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

Pak Embassy held Seminar and Photo exhibition in Paris to mark Kashmir Solidarity Day

Paris 6th February 2020. A Seminar and a special art exhibition was held at the Embassy to mark Kashmir Solidarity Day.

The event held in Paris yesterday on the theme of “Humans without Human Rights” was addressed by French Depute Mr. Jean Bernard Sempastous, President of Pakistan-France Friendship group in the French National Assembly. Professor Annie Krieger-Krynicki, the famous French scholar and recipient of Sitavae Pakistan also spoke on the occasion.

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque in his opening remarks expressed Pakistan’s complete solidarity with the people of Kashmir assuring on the full moral, political and diplomatic support for realization of their legitimate right to self-determination in accordance with the United Nations Charter and UN Security Council resolutions. Messages of President and Prime Minister were also read on the occasion.

Mr. Jean Bernad Sempastous in his remarks said that the conflict in Kashmir between Pakistan & India was 70 years old and had caused thousands of deaths. He said that Indian action on 5th August last year has once again highlighted the need for stakeholders of Kashmir dispute and the world community to play their role toward peaceful resolution of one of the oldest conflict of the world.

He stressed the need for restoration of universally accepted human rights of Kashmiris and called upon India to fully restore the communication blockage and lift the curfew.

Later, Mr. Jean Bernad Sempastous and the Ambassador jointly inaugurated the painting and art exhibition, where paintings by diverse artists were at display. Special artwork by a Kashmiri artist Ms. Muzna Khawaja was also showcased. The painting and photos displayed in the exhibition highlighting the grave human rights situation in the Indian Occupied Jammu & Kashmir.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان پیرس میں ایک سیمینار اور فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

پیرس، 6 فروری:2020 یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان پیرس میں ایک سیمینار اور خصوصی فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

پیرس میں کل ہونے والی اس تقریب جس کا موضوع  ”انسان بغیر انسانی حقوق“ تھا سے جناب جین برنارڈ سمپاستوس  فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر نے خطاب کیا۔ اس تقریب سے معروف فرانسیسی سکالر، پروفیسر اینی کریگر کرینیکی نے بھی خطاب کیا۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کرتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ وہ کشمیروں کے ساتھ اپنی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہمیشہ ان کے قانونی حقوق اور خودمختاری کیلئے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔ اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کا پیغام بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

جناب جین برنارڈ سمپاستوس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ستر سالہ پرانا ہے اور اب تک ہزاروں افراد کی ہلاکت کا باعث بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال  5اگست کوبھارت کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی کارروائی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے فریقین اور عالمی برادری کو دنیا کے قدیم ترین تنازعہ کو پر امن طور پر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کشمیریوں کے عالمی سطح پر منظور شدہ انسانی حقوق کی بحالی پر زور دیا اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں موصلاتی نظام کو بحال کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کا خاتمہ کرے۔

بعدازاں! جناب جین برنارڈ سمپاستوں اور سفیر پاکستان نے مشترکہ طور پر مصوری اور آرٹ نمائش کا افتتاح کیا جہاں مشہور فنکاروں کے فن پارے آویزاں کیئے گئے تھے۔ اس موقع پر کشمیری فنکارہ محترمہ موزنا خواجہ کے خصوصی فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی تھی۔ اس نمائش میں دیکھائے گئے ان فن پاروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کو اجاگر کیا گیا تھا۔