EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE
PRESS SECTION
PRESS RELEASE
Pakistan called upon UNESCO to ensure upholding of human rights during COVID-19 health crisis
Paris 8th July, 2020. The Ambassador of Pakistan to France and Permanent Representative of Pakistan to UNESCO Mr. Moin ul Haque has called upon UNESCO to reject policies pursued by certain countries to exploit COVID 19 health crisis to stigmatize some ethnic and religious minorities in their countries in contravention of the principles and values of UN Charter and international humanitarian law.
This was stated by him while addressing the 209th virtual session of UNESCO Executive Board conducted by UNESCO headquarter, Paris last week.
The Ambassador lamented the flawed and exclusionary policies of certain countries to curb the fundamental human rights of people and communities in a systematic and brutal manner.
He emphasized that the UNESCO members countries should continue to promote peace, tolerance and respect for diversity and universal human rights, and should strongly reject any form of racism, discrimination, stereotyping and prejudice.
He assured the UNESCO Executive board members that Pakistan would continue to play an active and constructive role through dialogue and collective action in the spirit of multilateralism to build mutual trust and collaboration to achieve UNESCO’s goals.
پریس سیکشن
پریس ریلیزپاکستان نے یونیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ کوویڈ19 صحت کے بحران کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے
پیرس، 8 جولائی:2020 جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس و یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب نے یونیسکو پر زور دیا ہے کہ وہ بعض ملکوں کی طرف سے کوویڈ19 کے صحتی بحران کے آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی، نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی پالیسیاں جوکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہیں کو سختی سے مسترد کرے۔
سفیر پاکستان نے یہ بات گزشتہ ہفتے یونیسکو کی جانب سے منعقد کیئے جانے والے یونیسکو کے 209ویں ایگزیگٹیو بورڈ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سفیر پاکستان نے بعض ملکوں کی طرف سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرنے کیلئے اختیار کی جانے والی ناقص اور انسانی تفریق پر مبنی پالیسیوں پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے یونیسکو پر زور دیا کہ وہ کوویڈ19 کے صحتی بحران کے دوران بھی دنیا میں امن، رواداری، انسانی تنوع اور بین الاقوامی انسانی حقوق کو بحال رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے اور اسے بعض ملکوں کی طرف سے انسانوں میں نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق اور تعصب کی پالیسیوں کے نفاذ کو سختی سے مسترد کرنا چاہئے۔
سفیر پاکستان نے یونیسکو کے ایگزیگٹیو بورڈ کے اراکین کو یقین دلایا کہ پاکستان یونیسکو کے اہداف کے حصول کیلئے باہمی اعتماد اور کثیرالجہتی کے جذبے کے تحت گفتگو و شنید اور اجتماعی اقدامات کے ذریعے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)