EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE
PRESS SECTION
PRESS RELEASE
Flag hoisting ceremony held at Embassy to celebrate 72 Year of Pakistan’s Independence
Paris 14thAugust 2018: A simple yet dignified flag hoisting ceremony was held at the Pakistan Embassy in Paris today to celebrate the 72nd of Pakistan’s Independence.
Members of Pakistani community, officers and officials of the Embassy, their families and media persons attended the ceremony in large number.
Special messages of the President and the Prime Minister felicitating the Pakistani nation on this auspicious occasion were read out.
The Ambassador Moin ul Haque in his address congratulated the Pakistan community and entire Pakistani nation on this historic occasion. He paid rich tribute to founding fathers for their tireless efforts and countless sacrifices for the creation of Pakistan.
The Ambassador congratulated the people of Pakistan for exercising their right to vote which for the first time in the history of Pakistan would marked a peaceful transition to a third democratic elected government.
He added that with this successful elections and peaceful transition of power, democratic institutions in the country have been strengthened.
He expressed confidence that all the Pakistanis whether living in Pakistan or aboard would work together for the country’s growth and development and to realize the vision of our founding fathers for making Pakistan a modern and prosperous state.
Later, three bright French students of Pakistan origin were awarded Jinnah Scholarships for outstanding academic achievements. The Jinnah Award was instituted this year by the Embassy of Pakistan to France to acknowledge academic achievements of Pakistani students in France.
سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز
پاکستان کے72ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
پیرس: 14 اگست2018ء: سفارت خانہ پاکستان پیرس میں آج پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
اس پروقار تقریب میں سفارت خانہ کے اعلی افسران، عملہ، صحافیوں اور فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
اس یاد گار و تاریخی موقع پر سفیر پاکستان نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور تمام پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے بابائے قوم و دیگر رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی والہانہ قیادت میں ان کی انتھک کوششوں اور قربانیوں کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علحیدہ وطن پاکستان بنانے میں کامیاب ہوئے۔
سفیر پاکستان نے پاکستانی عوام کو پاکستان کی تاریح میں پہلی مرتبہ کثیر تعداد میں آزادانہ طور پر عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی کے استعمال پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں مسلسل تیسری دفعہ پرامن طور پر جمہوری اقتدار عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو منتقل ہو رہا ہے۔
سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ اس کامیاب انتخابات اور اقتدار کی پر امن منتقلی کے ساتھ، ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں ہیں یا بیرون ملک مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے اور اپنے قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ریاست بنائیں گے۔
اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے قومی لباس زیب تن کیئے ہوئے اور ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈیاں اٹھائے ہوئے ملی نغمے پیش کیئے۔
بعد ازاں، یوم پاکستان کے موقع پر تین فرانسیسی نژاد پاکستانی طالبعلموں کو ان کی تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی پر جناح سکالرشپ ایوارڈسے نوازا گیا۔ جناح ایوارڈ سفارت خانہ پاکستان فرانس نے امسال سے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے فرانس میں شروع کیا ہے۔
Qamar Bashir
Counsellor (Press)