EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE
PRESS SECTION

Condolence Message by the Ambassador 

24 March 2020. On behalf of the members of the Embassy of Pakistan and on my own behalf, I would like to express my deepest sorrow and grief over the sad demise of the first Pakistani due to coronavirus yesterday.

Inna LiAllah wa inna alaihai rajaioon.

Our thoughts and prayers are with his bereaved family members. May Almighty Allah Give them the strength to bear this loss and may He Bless the departed soul in eternal peace.

I would request the community members to also pray for the deceased, and also for the health and quick recovery of those community members who are affected from this virus.

May Allah Protect us all from this deadly pandemic.

سفارت خانہ پاکستان
پیرس۔ فرانس

پریس سیکشن

24 مارچ 2020:  میں اپنی طرف سے اور سفارت خانہ کے دیگر اراکین کی طرف سے فرانس میں پہلے پاکستانی کی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔

 اِنَّا للہ وَاِنَّآ اِلَیہِ رَاجِعُونَ

ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں اُن بہادر سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ان کو مرحوم کی المناک موت کا گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطاء فرمائے۔

میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے اور جو کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مہلک وبا سے محفوظ رکھے۔ (آمین)

(معین الحق)
سفیر پاکستان برائے فرانس