EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

 PRESS SECTION

 Press Release

Ambassador held a virtual meeting with Pakistani diaspora in France

Paris 16th May, 2020. The virtual meeting held in Paris yesterday was aimed at strengthening the link between the Embassy and community, take stock of the situation and problems being faced by the community in the ongoing coronavirus crisis in France, and seeking community’s views on further improving consular services for them.

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque briefed the community members about services provided to them during the lockdown, including continuous availability of Embassy officials, ration distribution scheme for the needy, operation of special flight to take back home stranded Pakistanis, and catering to all emergent consular issues. While thanking the community for its contribution to ration distribution scheme, he urged them to donate generously to the Prime Minister’s Covid 19 Relief Fund.

He also urged the community to keep the Kashmir issue alive in these testing times and continue expressing their solidarity with their brothers and sisters in Indian Occupied Kashmir.

The community members expressed their satisfaction over the role of Embassy during the coronavirus lockdown and offered their services for Embassy’s various projects in promoting Pakistan’s national interest abroad.

In conclusion, the Ambassador stressed that Pakistani community should follow the guidelines of the French government to keep themselves safe from the coronavirus pandemic.

سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس

پریس سیکشن

پریس ریلیز

سفیر پاکستان برائے فرانس کا پاکستانی کمیونٹی اراکین کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس

پیرس 16مئی:2020 جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اراکین کے ساتھ گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اجلاس منعقد کیا۔

اس اجلاس کا مقصد سفارت خانہ اور پاکستانی کمیونٹی اراکین کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم بنانا، فرانس میں جاری کورونا وائرس کے بحران میں کمیونٹی اراکین کو درپیش مشکلات کا جائرہ لینا اور ان کیلئے قونصلر خدمات کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں مستحکم اور جامع رائے تلاش کرنا تھا۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان برا ئے فرانس نے کمیونٹی راکین کو کوویڈ لاک ڈاؤن کے دوران سفارت خانہ کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس میں سفارت خانہ کے عملے کی مستقل بنیادوں پر موجودگی، ضرورت مندوں کیلئے راشن کی فراہمی کی سکیم، فرانس میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس وطن لے جانے کیلئے خصوصی پروازوں کی انتظامیہ سے مل کر کام کرنے اور قونصل خانہ کے تمام امور کو بااحسن طریقے سے پورا کرنا شامل ہے۔ کمیونٹی اراکین کا راشن تقسیم کرنے کی سکیم میں سفارت خانہ کے ساتھ شراکت داری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی اراکین سے پرزور درخواست کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے کوویڈ 19 فنڈ میں دل کھول کر عطیہ دیں۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی اراکین سے اپیل کی کہ وہ اس آزمائشی گھڑی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران کمیونٹی اراکین نے سفارت خانہ کے مثبت کردار پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیرون ممالک میں پاکستان کے قومی مفاد کو فروغ دینے میں سفارت خانہ کے مختلف منصوبوں کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔

آخر میں، سفیر پاکستان نے تمام کمیونٹی اراکین پر زور دیا کہ وہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کورونا کی وباء کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے رہنماء اصولوں کی مکمل پاسداری کریں تاکہ وہ کورونا کی وباء سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France