EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRES SECTION

 

PRESS RELEASE 

 

 

Jinnah Award in Paris to Mark 141st Birth Anniversary of Quaid-e-Azam

Paris 23rd  December, 2017. Jinnah Awards were given to the Pakistani and French higher achievers in the industrial sector of France as a part of the celebrations to mark the 141st birth anniversary of Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah.

The ceremony held under the theme, “Hamara Quaid “and, “Main Hoon Quaid ka Pakistan” was organized by Mr. Asif Chaudhary, a top French businessmen of Pakistan origin and owner of Choudhary France Group of Industries in Paris, yesterday.

The event was attended by French and Pakistani businessmen, industrialists, members of the Pakistan community and media persons in large number.

While speaking of the occasion the Press Counselor Mr. Qamar Bashir paid a rich tribute to the Quaid Azam Mohammad Ali Jinnah. He said that the Quaid was an accomplished lawyer, a great statesman, an inspiring leader and an upright politician who with his sharp judgment and political acumen created a separate homeland for Muslims of Indian subcontinent despite facing stiff resistance from the combine opposition of Hindus of India and the British government.

Mr. Amir Abbas Anchor person and community leaders  Mr. Asif Choudhary, Mr. Ibrar Kiyani, Mr. Umair Baig and Mr. Atiq ur Rehman during their speeches said that Quaid Azam successfully invigorated the Muslims of India who under his dynamic leadership finally carved for themselves a separate homeland on 14th August 1947 where they were able to lead their lives in accordance with their religious believes and social and cultural preferences.

The speakers said that now Pakistan is one of the important country of the world and is playing its active and effective role in pursuance of peace progress and development in the region and around the world.

They exhorted the Pakistani diaspora to remain committed to the Quaid’s golden and in cardinal principles of unity faith and discipline and should leave no stone unturned to make Quaid-e-Azam’s Pakistan into a strong, prosperous, moderate and a model state.

Later, the Jinnah Awards were distributed to higher achievers of Chaudhary France Industries  which included the French nationals, French national of Pakistan origin and French nationals of other communities

A cake cutting ceremony to mark the 141st  birth anniversary of Quaid e Azam was also held. The Press Counselor Embassy of Pakistan Mr. Qamar Bashir, Mr. Amir Abbas anchor person, Mr. Asif Ch. Community leaders and recipients of Jinnah Award participated in the cake cutting ceremony

A photographic exhibition was also held in the Embassy of Pakistan to France to mark the occasion.
سفارت خانہ پاکستان
 
پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز
 
قائداعظم محمد علی جناح کے141ویں یوم ولادت کے موقع پرپیرس میں جناح ایوارڈ کی تقسیم 
 
 
پیرس:  23 دسمبر2017ء: قائد اعظم محمد علی جناح کے 141ویں یوم پیدائش کے حوالے سے گذشتہ روز پیرس میں جناح ایوارڈ دینے کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانسیسی اور فرانسیسی شہریت کے حامل پاکستانیوں کو ان کی صنعتی میدان میں اعلی خدمات کے عوض جناح ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 
 
اس سلسلے میں ہونے والی تقریب جس کا عنوان ”ہمارا قائد“ اور ”میں ہوں قائد کا پاکستان“ تھا کا انعقاد جناب آصف چوہدری جو کہ فرانس کے ایک معتبر صنعت کار ہیں نے کیا تھا۔ اس تقریب میں صنعت کاروں، چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے کارکنوں، پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ نمائندوں، صحافتی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب قمر بشیر پریس کونسلر، سفارت خانہ پاکستان نے  قائداعظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ایک معتبر و کامیاب قانون دان، اعلی رہنما اور ایک بااصول سیاستدان تھے۔ جنہوں نے اپنی سیاسی بصارت، اعلی سوچ اور نظریے کے ذریعے ہندوں اور برطانوی سامراج کی شدید ترین مخالفت کے باوجود برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ملک کا قیام ممکن بنایا۔ 
 
اس موقع پرعامر عباس اینکرپرسن اورمعتبر پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں جن میں جناب آصف چوہدری، جناب ابرار کیانی، جناب عمیر بیگ اور صاحبزادہ عتیق الرحمان شامل تھے نے اپنی تقریروں میں قائداعظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے انتہائی کامیابی سے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی سوج جوجھ سے ہمکنار کیا اور انہیں اس قابل بنایا کہ وہ اپنے لیئے 14 اگست 1947 کو ایک علیحدہ ملک بنانے میں کامیاب ہو گئے جس میں وہ اب اپنی مذہبی، ثقافتی اور تمدنی روایات کے مطابق زندگی گزار رہیں ہیں۔ 
 
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان اقوام عالم میں ایک انتہائی معتبر نام سے پہچانا جاتا ہے جو کہ علاقائی اور بین الاقوامی ترقی، خوشحالی اور امن کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
 
 انہوں نے پاکستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں پر قائم رہتے ہوئے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
 
بعد میں پاکستانی نژاد فرانسیسی اور فرانسیسی و دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے صنعتی کارکنوں اور دیگر افراد میں جناح ایوارڈ بھی تقسیم کیئے گئے۔ 
 
اس تقریب میں قائداعظم کی 141ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں پریس کونسلر سفارت خانہ پاکستان پیرس جناب قمر بشیر، جناب عامر عباس اینکرپرسن، جناب محمد آصف چوہدری، کمیونٹی رہنماؤں اورجناح ایوارڈ وصول کرنے والوں نے بھی شرکت کی۔ 
 
قائداعظم کی 141ویں یوم پیدائش کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان میں ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ 

There are no comments yet.

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.