سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز
پیرس: 26فروری 2019ء فرانسیسی کاروباری ایسوسی ایشن ’میڈیف انٹرنیشنل‘ کا ایک بڑا کاروباری وفد کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اس سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اس بات کا انکشاف جناب معین الحق سفیر پاکستان نے پاکستان فرانس دوستی ایسوسی ایشن کے اراکین کے اعزاز میں سفارت خانہ پاکستان میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سفیر پاکستان نے ایسوسی ایشن کے اراکین کو پاکستان فرانس کے موجودہ باہمی تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان فرانس دوستی ایسوسی ایشن دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
اس موقع پر محترمہ فریڈریکا سینڈبرگ، صدر اسوسی ایشن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔ وہ اپنے جغرافیائی مقام، اپنے محنتی لوگوں اور وسیع تر ثقافتی ورثہ کے اعتبار سے دنیا کا ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن اپنے منصوبوں، خودمختار ویب سائٹ، کانفرنسز اور نمائیشوں کے انعقاد کے ذریعے پاکستان س کے ساتھ جامع اور سازگار تعلقات کو فروع دینے اور پاکستان کو جدید اور موثر ملک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پاکستان دوستی ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال سے ہی فرانسیسی سول سوسائٹی کے مختلف شعبوں جیسا کہ سفارتکاری، کاروبار، فیشن انڈسٹری، تعلیم اور صحافتی شعبوں میں کام شروع کر دیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=lxkY2eAqSVM&t=33s
Qamar Bashir
Counsellor (Press)
Embassy of Pakistan, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)
01 45 61 10 17 (fax)
Counsellor (Press)
Embassy of Pakistan, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)
01 45 61 10 17 (fax)
E-mail: presssectionparis@gmail.com
Address: 18 Rue Lord Byron
Paris 75008, France